counter easy hit

غیرت کے نام پر قتل، قانون سازی خوش آئند ہے، جان کربی

Honor killings, legislation is welcome, John Kirby

Honor killings, legislation is welcome, John Kirby

امریکا نے غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون سازی کا خیر مقدم ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہ پاکستان میں خواتین کےتحفظ کی جانب اہم قدم ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل کی منظوری خوش آئند اور خواتین کے تحفظ کی جانب اہم قدم ہے۔

اس سے معاشرے میں خواتین کی بھرپور شرکت کو فروغ ملے گا۔ سماجی آگاہی پھیلانا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔ان اقدامات پر پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران جان کربی نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت بات چیت کریں۔ سرجیکل اسٹرائیک ہوا ہے یا نہیں اس بارے میں بھارتی حکام ہی بتا سکتے ہیں۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website