counter easy hit

ایماندار ریلوے پولیس اہلکار نے مسافر کا بیگ واپس کر دیا

 کراچی: ریلوے پولیس اہلکار نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹیشن پر بیگ بھول جانے والے مسافر کو اس کا بیگ واپس کر دیا جس میں64 ہزار روپے، دلہن کے قیمتی کپڑے اور سامان موجود تھا، بیگ بھولنے والی فیملی پشاور سے شادی کر کے دلہن کو کراچی لائی تھی۔

Honest Railway policemen returned the bag to the passenger

Honest Railway policemen returned the bag to the passenger

کینٹ ریلوے تھانے کے ہیڈ محرر تنویر نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ گل اکبر ولد امیر اکبر بدھ کی شب عوام ایکسپریس کے ذریعے اپنے بیٹے کی شادی کے بعد کراچی پہنچا اور سارا سامان ٹرین سے اتارکر اسٹیشن کے باہر پارکنگ ایریا میں لے گیا جہاں گاڑیوں میں سارا سامان تو رکھ لیا جبکہ ایک بیگ وہیں بھول کر اپنے گھر کیماڑی چلاگیا تھا اسی دوران ڈیوٹی پر مامور کینٹ ریلوے تھانے کا کانسٹیبل منیر احمد نے بیگ کو لاوارث حالت میں دیکھ کر اٹھا لیا اور تھانے لاکر چیک کیا تو اس میں64 ہزار530 روپے نقدی ، دلہن کی نئے قیمتی جوڑے اور دیگر جہیز کا قیمتی سامان تھا۔ جس پر کانسٹیبل نے ہیڈ محرر تنویر کو بیگ کے بارے میں بتا کر اس کے حوالے کر دیا ، ہیڈ محرر نے ایس ایس ایچ او کینٹ ریلوے کو واقعے کے بارے میں بتایا جس پر ایس ایچ او نے بیگ اپنی تحویل میں لے کر جمعرات کی صبح پورا واقعہ ایس ایس پی ریلوے رابن یامین کو کانسٹیبل منیر احمد کی ایمانداری کے بارے میں بتایا۔

انھوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح گل اکبر اپنا بیگ ڈھونڈتا ہوا تھانے پہنچا جس پر اسے ایس ایس پی رابن یامین کے دفتر سٹی ریلوے اسٹیشن لے جایا گیا جہاں ایس ایس پی نے بیگ اور اس میں موجود سامان چیک کرا کر گل اکبر کے حوالے کردیا،ایس ایس پی نے کانسٹیبل منیر احمد کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سند دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website