counter easy hit

ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن، ایکشن سے بھر پور فلم چیپی

Chappie

Chappie

لاس اینجلس (یس ڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن، ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم چیپی کی تشہیر کے لیے برلن میں اسٹار کاسٹ جمع ہوئی۔ چیپی کی کاسٹ اور اپنے پسندیدہ اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے شدید ٹھنڈ میں کئی گھنٹوں سے سیکڑوٴں مداح موجود تھے۔

فلم میں ہالی وڈ اسٹار زہیوجیک مین ،Sigourney Weaver اور بالی وڈ اسٹاردیو پٹیل اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم میں جرم کو روکنے اور لوگوں کی حفاظت کے لیے روبوٹ پولیس فورس میدان میں ہے، لیکن ان میں ایک روبوٹ چیپی ہو جاتا ہے چوری اور اس کی پروگرامنگ میں شامل کردیا جاتا ہے

سوچنا، محسوس کرنا اور نئی چیزیں سیکھنا۔ اس کے بعد خطرناک مافیا ’’چیپی‘‘ کو روکنے کی کوشش کرتا ہے، جس میں چیپی کا سامنا ہوتا ہے مشکل حالات سے۔ فلم 6 مارچ کو امریکا اور برطانیہ کے سینماؤں میں ریلیز ہوگی۔