counter easy hit

احمد آباد میں سالانہ انٹرنیشنل پتنگ میلے کا انعقاد

بھارتی شہر احمد آباد میں 29 ویں سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Holding annual International Kite Festival in Ahmedabadآٹھ روزہ اس میلے میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے درجنوں پتنگ باز یہاں پہنچے ہیں اور اس دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس پتنگ میلے میں منفرد انداز، ڈیزائن اور رنگوں کی سینکڑوں پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ مختلف دلکش و دیدہ زیب اشکال کی پتنگوں سے سجے اس میلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد یہاں کا رخ کر کے اس حسین نظارے کا لطف اْٹھارہے ہیں۔ یہ میلا 14 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔