counter easy hit

تاریخ میں جس نے بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ غداری کی اس کا سیاسی مستقبل تاریک ہوا، چوہدری کامران گھمن

 Kamran Ghuman

Kamran Ghuman

فرانس: پیپلزپارٹی یورپ کے کوارڈینیٹر اور فرانس کی ممتاز سماجی اور کاروباری گھمن نے کہا ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ستاھ دیا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں ہیں، مشکل وقت میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے والے کارکن پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

تاریخ میں جس نے بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ غداری کی ہے اس کا سیاسی مستقبل ہمیشہ تاریک ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تمام کارکن اپنے قائد بلال بھٹو اور آصف علی زارداری کی قیادت میں متحد ہیں اور پیپلزپارٹی کے کارکن بھٹوازم پر چلتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔