دہلی ایئرپورٹ پر ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے ایئر لائن کے 60سالہ رکن کو چپل سے مارا ۔

Hindu extremist member parliament bullying at Delhi airport
بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے ایم این اے رویندرا گائیکواڈ نے ایئر لائن کے عملے پر بزنس کلاس نہ ملنے پر تشدد کیا،جس پر بھارتی ایئرلائن نے انہیں بلیک لسٹ کردیا ہے۔ دہلی پولیس نے ایم این اے خلاف تشدد اور پرواز میں تاخیر کے دو مقدمات درج کرلئے ہیں۔ اس حوالے سے رویندرا گائیکواڈ نے دھمکی دی ہے کہ دہلی پولیس میں ہمت ہے تو مجھے گرفتار کر لے۔








