counter easy hit

یوم ہندی کے موقع پر مشاعرہ اور کوی سمیلن

Parbhu Tara School

Parbhu Tara School

پٹنہ (انجمن اختر) پربھوتارا اسکول، گلزار باغ پٹنہ میں یوم ہندی کے موقع پر مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت کول نول شریواستو نے کی۔

مہمانان خصوصی کی حیثیت سے بھگوتی پرساد دیودی ، پربھات دھول ،ایم آر چشتی اور سنیل کمار اپادھایائے بھی پروگرام میں موجود تھے۔ نظامت کا فریضہ پنکج کرن نے انجام دیا۔شرکا نے سرکاری سطح پر قومی زبان ہندی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ مشاعرہ اور کوی سمیلن میں ایم آر چشتی، بھگوتی پرساد دیودی، ارون کمار شادول، ڈاکٹر آرتی کماری، نصر بلخی، سنیل کمار اپادھیائے، احسان علی، نشاط اختر، بملا کماری، سروج تواری، پربھات کمار دھون، راج کمار پریمی وغیرہ نے اپنے کلام پیش کیے۔

پروگرام میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے بھی حصہ لیا۔ سمیر کمار مشرا، شلپا کماری، دویا کماری، ویبھو کمار، بینش، شیوانی کماری، نیرج کمار، راکیش رنجن، سنیہا سوری، میہر کمار مشرا، ابھیگیا پریتم، سومیا سمن اور سورج کمار نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔ پروگرام میں اسکول کے ڈائرکٹر مکیش کمار، پرنسپل منوج کمار اپادھیائے، انجمن اختر سمیت کثیر تعداد میں باذوق سامعین اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔ مشاعرہ اور کوی سمیلن میں پیش کیے گئے کلام کا منتخب حصہ پیش خدمت ہے۔

ایم آر چشتی
بھجن کا بھول ہے لفظِ اذان بستا ہے
ہماری روح میں ہندوستان بستا ہے
ڈاکٹر آرتی کماری
ہم بدل جاتے بدل جاتی فضا اس دور کی
سب بدل جائیں یہی گستاخیاں کرتے رہے
ڈاکٹر پنکنج کرن
مشکل میں لگ رہا ہے یہ امن و امان کیا
وحشی کے ہاتھ لگ گیا گیتا قرآن کیا
نصر بلخی
میں عرض کر نہ سکا تم بھی کچھ نہ بول سکے
ہمارے بیچ تھا حائل حجاب کا موسم