counter easy hit

ہائیکورٹ نے مقدمات سے متعلق لکھوی کی درخواست نمٹا دی

High Court

High Court

اسلام آباد (یس ڈیسک) ممبئی حملے کے مبینہ منصوبہ ساز ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف صرف 2 مقدمات عدالتوں میں ہیں۔ ممبئی حملے کامقدمہ تھانہ ایف آئی اے جبکہ شہری کو اغوا کرنے کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے، وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی جس پر جسٹس نورالحق این قریشی نے ذکی الرحمن لکھوی کی درخواست نمٹا دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف ایک مقدمے میں ضمانت منظور ہوتی ہے تونیا مقدمہ بنا دیا جاتا ہے لہٰذا حکومت ایک ہی مرتبہ مقدمات کی فہرست پیش کرے تاکہ ایک ساتھ درخواست ضمانت دائر کی جاسکے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کتب چھپائی کے ٹینڈرمیں بے ضابطگیوں کیخلاف درخواست پرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پرنٹنگ پروڈکشن شاہد اقبال کامران سمیت 5 فریقوں سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مسعود عابدنقوی نے ملک بھر میں کینٹ گیریژن کے سیکڑوں اسکولوں کے لاکھوں طلباو طالبات کومفت درسی کتب، کاپیاں، بیگ فراہم نہ کرنے کی پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سیکریٹری وزارت دفاع وکینٹ گیریژن اسکولوں کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرکے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔