counter easy hit

وزیراعظم نے دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

He took notice

He took notice

دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم برہم ہو گئے۔ کہتے ہیں میری اجازت کے بغیر نرخ نہ بڑھائے جائیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز میں دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے دالوں کے نرخ بڑھانے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا حکم دیت ہوئے کہا میری اجازت کے بغیر اشیاء ضروریہ کے نرخ نہ بڑھائے جائیں۔ واضح رہے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا کی قیمت 120 روپے سے بڑھا کر 153 روپے فی کلو، سفید چنے کی قیمت 40 روپے فی کلو اضافے کیساتھ 110 سے بڑھ کر 155 روپے جبکہ کالے چنا کی قیمت 30 روپے اضافے کیساتھ 140 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ چینی بھی دو روپے فی کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔