counter easy hit

اقتدار کا نشہ سر چڑھ کر بولنے لگا۔۔۔ پی ٹی آئی کی نامور شخصیت کی صحافیوں کو دھمکیاں، تشویشناک خبر آ گئی

کراچی ; تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی پریس کانفرنس کے دوران طیش میں آگئے۔ صحافی کو دھمکی دیدی۔ صحافی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور نومنتخب رکن سندھ اسمبلی،

فردوس شمیم نقوی نے پی ایس پی لیبر ڈویژن کے صدر اور کارکنان اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے پریس کانفرنس کی تھی۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال پرفردوس شمیم نقوی طیش میں آگئے اورصحافیوں سے الجھ گئے جس کے بعد صحافی ان کی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کرچلے گئے۔ پریس کانفرنس میں شریک صحافیوں کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے ایک نجی ٹی وی کے صحافی کومقدمہ بازی کی بھی دھمکی دی۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کا عمل بہت مشکل کام ہے ، ایم کیوایم الیکشن جیت کر آئی ہے ہمیں ان کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازی کا عمل بہت مشکل کام ہے، عمران خان کی حلف برداری سب سے اہم مرحلہ ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان آج اپنے خیالات پارلیمانی پارٹی کےسامنے رکھیں گے اور پارلیمانی پارٹی آج عمران خان کو وزیراعظم نامزد کرے گی جبکہ پنجاب ،کے پی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس بھی طلب کرلئے گئے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ایم کیوایم الیکشن جیت کر آئی ہے ہمیں ان کی ضرورت ہے،

ایم کیو ایم سے مقامی اختلافات بھی مقامی سطح پر حل ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی پالیسی مختلف ہے ، حکومت سازی کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد بنی گالہ میں بھی اجلاس ہوگا، ایم کیوایم ہماری اتحادی جماعت ہے، ایم کیوایم کو اسٹیک ہولڈرز کی طرح ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پاکستان حکومت کا حصہ ہوگی، متحدہ کو وزارتیں ملیں گی، لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دونوں جماعتوں کی طرف سے بیان بازی پر افسوس ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل پربات ہوگی ، عمران خان سے آج ایم این ایز کی رسمی ملاقات ہے۔خیال رہے گذشتہ روز کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم اپنے میئر کراچی کی وجہ سے الیکشن میں ہاری، پی ٹی آئی مجبوری میں ایم کیوایم کے پاس گئی کیونکہ تحریک انصاف کو وفاق میں اپنے نمبرز پورے کرنے تھے، وہ متحدہ پر لگائے گئے اپنے الزامات پر تاحال قائم ہیں۔جس کے بعد شہر قائد کے مئیر وسیم اختر اور فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اپنی قیادت سے پوچھیں کہ ایم کیو ایم کی کیا اہمیت ہے، عمران خان ہماری حمایت کے بغیر وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔