counter easy hit

وزیراعظم نے پی آئی اےکے بجٹ مسائل پر کمیٹی بنادی

He came ayky Forms Committee on Budget Issues

He came ayky Forms Committee on Budget Issues

وزیر اعظم محمد نوا شریف نے پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے بجٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے جو 15 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر اعظم نوا شریف کی زیر صدارت پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا،جس میںوزیرا عظم کو آگاہ کیا گیا کہ مارچ 2018 ءتک پی آئی کے جہازوں کی تعداد37 سے بڑھ کر 50 ہو جائے گی۔

چئیرمین پی آئی اے نےوزیر اعظم کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ کی تعمیر بارے بھی بریفنگ دی، جس پہ وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ نہ صرف جدت کا شاہکار ہو گا بلکہ پاکستان کے ترقی کرنے بارے بہتر تاثر دینے میں بھی مددگار ہو گا ۔

وزیر اعظم نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ کی توسیع میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کر کے کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ ادارے کے محاصل سمیت ہر شعبے میں بہتری ہوئی ہے، ملکی مارکیٹ میں پی آئی اے کا حصہ بڑھنے کے ساتھ کارگو کی مد میں بھی محاصل میں اضافہ ہوا ہے۔

بریفننگ میں بتایا گیا کہ مسافروں کی شرح میں 26 اعشاریہ 7 فیصد جبکہ ائر لائن کی گنجائش میں 17 عشایہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،ائیر بس سے 7 بڑے اور10 چھوٹے سائز کے جہاز لینے کے لئے مذاکرات جاری ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website