yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات: مثبت پیش رفت، اگلے دور کا اعلان
میلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
عمان میں مذاکرات کے فوراً بعد امریکہ نے ایران پر نئی تیل کی پابندیاں عائد کردیں
ملائیشیا میں 900 دن کی قید کے بعد فرانسیسی شہری کو منشیات کے مقدمے سے بری
ناروے کی شہزادی کا بیٹا ریپ کے مقدمے میں پیش، 38 الزامات کا سامنا
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • US-Iran Talks Yield Cautious Optimism, More Rounds Plannedامریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات: مثبت پیش رفت، اگلے دور کا اعلان
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    بین الاقوامی خبریں
    • US-Iran Talks Yield Cautious Optimism, More Rounds Plannedامریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات: مثبت پیش رفت، اگلے دور کا اعلان
    • US Imposes New Oil Sanctions on Iran After Oman Talksعمان میں مذاکرات کے فوراً بعد امریکہ نے ایران پر نئی تیل کی پابندیاں عائد کردیں
    شوبز
    • Chappell Roan Stuns in See-Through Mugler-Inspired Gown at 2026 Grammysگریمی ایوارڈز 2026: چیپل روآن کا ٹرانسپیرنٹ گاؤن اور تھیری میگلر کی خراج تحسین
    • Norway Royal Family Scandal: Crown Princess's Son Faces Rape Trialناروے کی شہزادی کا بیٹا ریپ کے مقدمے میں پیش، 38 الزامات کا سامنا
    مقامی خبریں
    • یہ کراچی ہے: یہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ،پابندی کے باوجود کم عمر بچے بری لعنت کا شکار،
    • کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا: وزیر داخلہ شیخ رشید
    کاروبار
    • افغان امن میں روس نے نیٹو کی ناکامی کا خلا پرکرنا شروع کردیا، افغان حکومت اور طالبان کا دورہ ماسکو
    • پیرس، سفارتخانہ پاکستان کا اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے اور بزنس فیڈریشن میڈیف کے تعاون سے آن لائن سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

چشمہ معرفت کشف المعجوب

Yes 2 Webmaster December 12, 2014December 12, 2014 0 1 min read
Hazrat Data Hajveri
Hazrat Data Hajveri
Hazrat Data Hajveri

تحریر: محمد عبداللہ بھٹی
80کے عشرے میں حضرت علی ہجویری (المعروف داتا صاحب) کی پرانی مسجد کو شہید کر کے بڑی مسجد اور کھلے صحن کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری تھا دوران کھدائی بنیادوں میں بہت ساری پرانی قبروں کا انکشاف بھی ہو ا زیادہ تر قبروں میں پرانی اور بوسیدہ ہڈیاں ملیں جن کو پورے احترام کے ساتھ دوبارہ دفن کر دیا گیا۔ اِسی دوران ایک ایمان افروز حیران کن واقع پیش آیا جس نے اہل ایمان کے دلوں کو اور مضبوطی دی۔ دوران کھدائی ایک جگہ سے ایسا جسم مبارک ملا جو برسوں پہلے دنیا فانی سے جا چکا تھا لیکن آج بھی ترو تازہ لگ رہا تھا جیسے آج ہی فوت ہو اہو ‘زیادہ حیرت والی بات یہ تھی کہ یہ کسی انگریز کا جسم تھا جس کے نورانی چہرے پرداڑھی مبارک بھی تھی ۔ یہ واقعہ سب کے لیے ہی بہت حیران کن تھا ۔ تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ یہ ایک گورے کاجسم پاک ہے جو کہ برطانیہ کا رہنے والا تھا تحقیق سے پتہ چلا کہ 1936میں برطانیہ کے لینارڈ خاندان سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ جب کشف المعجوب کا انگریزی ترجمہ پڑھا تو کتاب کی حقانیت اور سچائی سے متاثر ہو کر مسلمان ہو گئے ‘دلوں میں عشق الٰہی کی ایسی شمع روشن ہو گئی کہ بر طانیہ چھوڑ کر تلاش شیخ اور تصوف کے اسرار و رموز سیکھنے کے لیے ہندوستان آگئے ‘تلاشِ حق اور تلاشِ شیخ کے لیے ملک کا چپہ چپہ چھان مارا پھر جب خالق ِ بے نیاز کو دونوں بھائیوں پر رحم آیا تو اُن کو حیدر آباد میں مولانا سید محمد ذوقی شاہ کا د ر دکھا دیا دونوں بھائی مولانا ذوقی شاہ صاحب کے مرید ہوئے اور اپنے شیخ کی زیرنگرانی سلوک الیٰ اللہ طے کئے اور اپنی روحوں کو عشقِ الٰہی اور روحانیت کے اسرار و رموز سے روشن کیا شیخ نے اپنی نگاہ خاص سے اُن کے مرُدہ دلوں کو روحانیت کی حرارت بخشی بڑے بھائی کا اسلامی نام فاروق احمد رکھا گیا جو مرشد سے روحانیت کی تربیت لے کر لاہور میں سید علی ہجویری کے دربار مبارک پر آگیا یہاں آکر تاریخ کے سب سے بڑے چشمہ معرفت سے عرصہ دراز تک فیض یاب ہو تا رہا اور لوگوں کی بھی تربیت کرتا رہا۔

یہاں کی شدید گرمی کی تاب نہ لا سکا اور اسلامی زندگی کے آٹھویں سال جامِ شہادت نوش کیا اور حضرت علی ہجویری قدس سرہ کے آستانہ مبارک میں دفن ہوئے کئی سالوں کے بعد جب مسجد کا توسیعی کام ہو رہا تھا تو آپ کا جسم مبارک ویسے کا ویسا تھا یہ حضرت علی ہجویری کی ایک اور زندہ کرامت تھی ۔ فاروق احمد کے جسم مبارک کو دوبارہ ایک خوبصورت کمرے میں دفن کیا گیا سرہانے سنگ مرمر کی خوبصورت تختی بھی لگائی گئی جس پر آپ کی ساری تفصیل درج ہے احقر کئی بار اِس کمرہ مبارک اور قبر مبارک کی زیارت کر چکا ہے ‘اہلِ دل آج بھی فاروق احمد صاحب کی قبر مبارک پر فاتحہ خوانی کے لیے جاتے ہیں ۔فاروق احمد صاحب کے چھوٹے بھائی جن کا اسلامی نام حضرت شہید اللہ فریدی نے ریاضت ،مجاہدوں کے بعد سلوک الیٰ اللہ میں تکمیل حاصل کی اور خلافت سے نوازے گئے ۔ اِس کے بعد تقریباً عرصہ تیس برس تک مریدین کی تربیت میں مشغول رہے شدید گرمی اور روحانی مصروفیات کی وجہ سے دل کے مریض ہو گئے اور 1978میں واصل باللہ ہوئے آپ کا مزار مبارک کراچی کے قبرستان سخی حسن میں مرجع خلائق ہے ۔حضرت شہید اللہ صاحب کشف المعجوب مطبوعہ مکتبہ المعارف لاہور کے دیباچہ میں شہنشاہ لاہور علی ہجویری کو شاندار الفاظ میں اِس طرح خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔”حضرت علی ہجویری کی شہرت کا دارومدار کشف المعجوب ہی نہیں ہے بلکہ آپ کا لاہور میں وہ مزار مبارک ہے جہاں پر ملک ہندوستان اور دیگر ہمسایہ ملکوں کے زائرین کا ہجوم رہتا ہے اور روحانیت کے پیاسے اپنی روحانی پیاس بجھاتے ہیں۔

کشف المعجوب کو تو چند لوگوں نے پڑھا ہو گا۔ لیکن آپ کی روحانیت سے لاکھوں سیراب ہو رہے ہیں لہذا آپ کی شہرت اور عظمت کا دارومدار صرف کتابیں اور تذکرے نہیں بلکہ آپ کی بے پناہ روحانی قوت اور کشش ہے جس سے ہر کس و ناکس آپ کی طرف کھینچا چلا آتا ہے ”۔محترم قارئین کسی معتبر تاریخ سے یہ پتہ نہیں چلتا کہ شہنشاہِ لاہور حضرت علی ہجویری کا خلیفہ اکبر کون تھا۔ لیکن سچ یہ ہے کہ موجودہ زمانے میں تصوف کے عظیم بزرگ راہنما حضرت داتا گنج بخش کی شہرہ آفاق کتاب کشف المعجوب ہی آپ کی خلیفہ اکبر ہے اور قیامت تک سلسلہ ہجویر جارہ و ساری رہے گا ۔ تصوف پر لکھی جانے والی عربی زبان کی پہلی کتاب شیخ حارث المحاسی کی ”کتاب الرعایہ ”ہے۔

فارسی میں یہ شرف کشف المعجوب کا حاصل ہے تصوف کے ماخذ میں اِس کتاب کو سندد کادرجہ حاصل ہے ۔ یہ کتاب سید علی ہجویری نے اپنے ہم وطن ابو سعید غزنوی کی درخواست پر لکھی اگرچہ آپ کی ساری کتابیں غزنی میں رہ گئی تھیں ۔ لیکن آپ نے اپنی بے پناہ قوت حافظہ اور مسائل تصوف پر عبور کی بدولت ایسی مکمل اور بھر پور کتاب لکھی ہزار سال گزرنے کے بعد بھی کوئی کتاب آپ کی کتاب کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہے یہ کتنے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ کتاب فارسی میں تصوف پر پہلی کتاب ہے اور ارباب ِ علم و فن کا قول ہے کہ پہلی کوشش کرنے والا مشکل ترین راستے سے گزر کر آنے والی نسلوں کے لیے راہ ہموار کرتا ہے لیکن حیرت ہے کہ ہزار سال گزرنے کے باوجود بھی یہ کتا ب حر ف آخر کا درجہ رکھتی ہے ۔صدیوں کا غبار بھی اِس کتاب کی شان کو دھندلا نہ سکا صاحب کتاب نے فقر و تصوف پر بڑے خوبصورت اور روح پرور پیرائے میں وضاحت اور تشریح کی ہے ۔عرف عام کے مطابق اور لغوی مفہوم کے اعتبار سے تو فقر مہتاجی ،غربت اور تنگدستی کا مترادف ہے جبکہ صوفیاء کے ہاں یہ ایک ایسا مقام ہے کہ جب اس پر کوئی بندہ فائز ہو جا تا ہے تو اس کے نزدیک سونے کی ڈلی اور مٹی کے ڈھیلے میں چنداں فرق نہیں رہتا اور وہ خدا کا اِس قدر مہتاج بن جاتا ہے کہ ساری دنیا سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔

اِسی طرح تصوف کے بارے میں عام خیال یہی ہے کہ یہ درود و وظائف ، چلہ ّ کشی تسبیح گردانی اور کشف و کرامت کے چرچے کا نام ہے جب کہ قدیم اور حقیقی صوفیاء کے نزدیک تصوف ، مال نہیں ایک حال ہے جو بندے پر وارد ہو تا ہے جس سے اِس کے ظاہر و باطن کا تضاد دور ہو جاتا ہے اور قلب ِ و دماغ تزکیہ و طمانیت کا مرکز بن جاتا ہے اِسی طرح اثبات ِ فقر کے عنوان میں کہتے ہیں فقیر کون ہے فقیر وہ ہے جس کی ملکیت میں کوئی چیز نہ ہو اور کسی چیز کے حاصل ہونے سے اُسے کوئی فرق نہ پڑے وہ اسبابِ دنیا کے موجود ہونے سے اپنے آپ کو غنی نہ سمجھے اور نہ ہونے سے خود کو مہتاج نہ جانے یعنی اس کی نظر میں اسباب کا ہونا نہ ہونا برابر ہو ۔ ہر دور کے اولیا ء اور بڑے مشائخ کا قول مبارک ہے۔

اگر کسی کو مرشد کامل کی تلاش ہواور پوری کوشش کے بعد بھی کوئی روحانی راہنما نہ ملتاہو تو وہ خلوصِ نیت کے ساتھ کشف المعجوب کا مطالعہ کرے انشاء اللہ ہدایت پا جائے گا۔ایک ایسی کتاب جو صدیوں سے لاکھوں متلاشیانِ روحانیت اور قربِ الہٰی کے مسافروں کے بے نور اندھی روحوں اور دماغوں کو روشن کر رہی ہے ۔ یہ قدرت ِ خداوندی کا کرشمہ ہے کشف المعجوب باطنی اندھوں کے لیے اکسیر کا مقام رکھتی ہے۔

Professor Abdullah Bhatti
Professor Abdullah Bhatti

تحریر: محمد عبداللہ بھٹی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post عمران خان کراچی پہنچ گئے، جگہ جگہ استقبال، گو نواز گو کے نعرے
Next Post بے مقصد احتجاج اور صرف میں کے رویئے نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، شہباز شریف
Shahbaz Sharif

Related Posts

Priyanka meets with Malala called to be incredible

پریانکا نے ملالہ سے ملاقات کو ناقابل یقین قرار دے دیا

September 21, 2017
Ch. Sajjad Ahmed, Gen, Secretary, PMLN, Youth wing, France

مسلم لیگ ن دور کی ترقی کوروک کر اور بیک گیئر لگا کر پاکستان کو ہرسطح پر پسماندہ بنا دیا گیا، سجاد احمدچوہدری

April 4, 2019
Gwadar Development Authority Jobs 2019 for Chinese Language Teacher

گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نوکریاں 2019 کے لئے چینی زبان کے ٹیچر

February 14, 2019

کراچی: گینگ وار سے تعلقات کا انکشاف، 2 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

January 15, 2016
© 2026 Yes Urdu - Overseas Urdu News. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.