counter easy hit

حسن نثار نے مہنگائی سے تنگ عوام اور اپوزیشن کو ناقابل یقین مشورہ دے ڈالا

Hassan Nisar has given incredible advice to the people and the opposition who are inflated

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کارحسن نثار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے جان ہمیشہ کیلئے جان چھڑانی، تو5 سال دیے جائیں، لوگ مہنگائی کی وجہ سے بڑے مایوسی کا شکار ہیں،اگر پی ٹی آئی نے 5سال میں ڈلیور نہیں کیا توعوام اٹھا کرباہر پھینک دیں،اب اگر ہٹایا گیا تومظلوم بن کر پھر آجائیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ذہین بچہ امتحان میں تیاری کے بغیر بیٹھے گا تو اس سے کس طرح کے رزلٹ کی توقع رکھیں گے؟ چند مہینے پہلے میں پھٹ بھی پڑا تھا۔لیکن پھر میں نے سوچا کہ ابھی قبل ازوقت احتجاج کیا ہے۔میں حیران ہوکر دیکھتا ہوں۔آج کی تاریخ تک مجھے ایک بھی ایساکام محسوس نہیں ہوا کہ انہوں نے کسی کام پر ہاتھ ڈالاہو۔بزدار کو میں کب جانتا ہوں؟ حیرت ہوئی مجھے شہبازگل کی بات پر کہ وہ کہتا جس کو عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں وہ پارٹی چھوڑ دے، کیوں بھئی؟ پارٹی تم لوگوں کی کوئی ذاتی ملکیت ہے؟تمہارے بابا کی دکان ہے، تمہاری جاگیر ہے؟پنجاب تو سب کا ہے۔اعتراض کرنا تو سب کا حق ہے۔حسن نثار نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ سول سروس میں جوآیا ہے وہ کسی کا بندہ نہیں ہے،وہ ضرورت کا بندہ ہے۔ آپ ہر بیوروکریٹ پر ٹھپہ لگا رہے ہوکہ یہ ن لیگ یا فلاں پارٹی کا ہے۔ کیونکہ بیوروکریٹ کی کوئی پارٹی نہیں ہوتی۔ایک جاہل کے سپرد ٹیوٹا کردی ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رویے اپنی جگہ لیکن انہوں نے کیا کیا ہے؟ پاکستان میں اب کوئی ویلیو نہیں رہ گئی۔تاجر برادری اور بیوروکریٹ لیٹ گئے ہیں۔اب نیب کو رول بیک کردو۔ایک بات دعوے سے کہتا ہوں کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا میں تمہیں رلاؤں گا، اسی طرح شجرکاری بہت زبردست اقدام ہے۔عام آدمی کے نزدیک درخت ایندھن کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ایک چنگچی والا ایک لیٹر تیل بچانے کیلئے ون وے کی خلاف ورزی کرتا ہے۔سواریاں بھی روکتی نہیں کہ ہماری جان کیوں خطرے میں ڈال رہے ہو؟لوگ مہنگائی کی وجہ سے بڑے مایوسی کا شکار ہیں۔حسن نثار نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہمیشہ کیلئے جان چھڑانی ہے توپانچ سال دیے جائیں،اگر پی ٹی آئی نے ڈلیور نہیں کیا توباہر پھینک دو،اب اگر ہٹایا گیا تومظلوم بن کر پھر آجائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website