counter easy hit

حسن نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلیے وقت مانگ لیا

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے چھوٹے بیٹے حسن نواز نے پانامامعاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی سے پیش ہونے کے وقت مانگ لیا ہے۔

Hassan Nawaz seek time to present on front of JIT

Hassan Nawaz seek time to present on front of JIT

گزشتہ روز پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز 4 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی تھی۔ حسین نواز آج بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوں گے اوران کے ہمراہ ان کے چھوٹے بھائی حسن نواز کو بھی ہونا تھا، اس سلسلے میں وہ گزشتہ روز لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں لیکن اب انہوں نے پیش ہونے کے لیے جے آئی ٹی سے وقت مانگ لیا ہے. دوسری جانب پاناما جے آئی ٹی کے دفترکے باہرسکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز حسین نوازکی آمد پر مسلم لیگ (ن) کے درجنوں کارکن جوڈیشل اکیڈمی میں داخل ہوگئے تھے اور ناقص سکیورٹی کی وجہ سے کل اسسٹنٹ کمشنر کو بلانا پڑا تھا، جس کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے والا مرکزی راستہ بند کردیا گیا ہے تاہم فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے کیلئے بیت المال کے دفتر والا راستہ کھلا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حسین نوازکے علاوہ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد بھی پیش ہوئے تھے اور ان سے 13 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website