counter easy hit

’’ہیری پوٹر‘‘ میں دکھائی جانیوالی ٹوپی جیسی مکڑی دریافت

'Harry Potter' looks like spider discovered bound cap

‘Harry Potter’ looks like spider discovered bound cap

مکڑی کی دریافت جنوب مغربی بھارت کے پہاڑوں میں کیے جانیوالے ایک سروے کے دوران ہوئی۔

لاہور: بھارتی سائنسدانوں نے مکڑی کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو حیرت انگیز طور پر ہالی ووڈ فلم سیریز ہیری پوٹر میں دکھائی جانیوالی ٹوپی کی شکل جیسی ہے ۔
ماہرین نے اس مکڑی کا نام ٹوپی کے مالک گوڈرک گریفنڈر کے نام پر رکھ دیا ہے ۔اس مکڑی کی دریافت جنوب مغربی بھارت کے پہاڑوں میں کیے جانیوالے ایک سروے کے دوران ہوئی۔
سروے میں شامل سائنس دان نے بتایا کہ جب انہوں نے اس مکڑی کو دیکھا تو ان سمیت تمام لوگ حیرت سے چیخ اٹھے ، ’’ارے یہ تو بالکل ہیری پوٹر کی ٹوپی جیسی مکڑی ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا یہ حیرت انگیز طور پر اس سے بے حد مشابہہ تھی ۔تحقیقی مقالے کی اشاعت کے بعد انہوں نے ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کو بھی ٹوئٹر پر اس بات سے مطلع کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website