counter easy hit

لندن میں ہیری پورٹر تھیم کیفے متعارف

لندن: لندن میں ہیری پورٹر کی جادوئی دنیا کی سیر کریں اور مزیدار چائے کافی کا لطف اْٹھائیں۔ یوں تو دنیا بھر میں درجنوں ریسٹورنٹ اور کیفے اپنے لذیذ کھانو ں کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن لندن میں تو جادوئی کیفے کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔

Harry Portter theme cafe introduced in Londonہالی ووڈ فلم ہیری پورٹر کے دیوانوں کیلئے لندن میں ہیری پورٹر تھیم کیفے متعارف کروایا گیا ہے جہاں آنے والے افراد نہ صرف ہیری پورٹر کی جادوئی دنیا کی سیر کرسکیں گے بلکہ مزیدار چائے ،کافی ، مشروبات اور کھانوں کا لطف بھی اْٹھا سکیں گے ، صرف یہی نہیں اس دوران ہیری پورٹر فلم کے کچھ مناظر بھی پس منظر میں پیش کئے جائینگے ۔انتظامیہ کے مطابق اس فلمی ٹریٹ کی قیمت صرف 70 ڈالر ہے۔