counter easy hit

عمران خان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے حامد میر بھی پھٹ پڑے، مریم نواز کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کردیا، پوری (ن) لیگ کو تجسس میں ڈال دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ مریم نوازسے گزار ش ہے کہ وہ بتائیں خاموش کیوں ہیں؟ مریم نوازلندن والد کی عیادت کیلئے ضرورجائیں لیکن یہ بتائیں خاموش کیوں ہیں؟ کیا آپ کو نوازشریف یا شہبازشریف نے خاموش کروایا ہے؟ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن

طاقتور ترین مشروب جسے پینے سے موت کے منتظر مریض بھی اٹھ کر بیٹھ جائیں

 

لیگی رہنماء کہتے ہیں عمران خان نے پاکستان کو تباہ کردیا، ہم ان کو نکالیں گے۔کیا ن لیگ لندن میں بیٹھ کر عمران خان کو نکالے گی؟ عمران خان کو نکالنے کیلئے سیاسی جوڑ توڑ لندن میں نہیں اسلام آباد میں کرنا پڑے گا۔ کیا آپ میڈیا، وکلاء اور لوگوں کو بے وقوف بنائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ مریم نوازصاحبہ پہلے بتائیں کہ خاموش کیوں ہیں؟ مریم نوازسے بڑی عزت واحترام سے گزار ش ہے کہ وہ لندن والد کی عیادت کیلئے ضرورجائیں لیکن یہ بتائیں آپ خاموش کیوں ہیں؟ کس نے آپ کو خاموش کروایا ہے؟کیا آپ کو نوازشریف یا شہبازشریف نے خاموش کروایا ہے؟انہوں نے کہا کہ نوازشریف 4ہفتے کیلئے علاج کیلئے لندن گئے ہیں، ان کو مزید 2ہفتوں بعد واپس آجانا چاہیے۔لیکن اب مریم نوازنے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ انہیں 6 ہفتوں کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔لیکن مریم نوازخاموش بھی ہیں، ان کو کسی نے بولنے سے نہیں روکا۔مریم نوازسے سوال پوچھا جائے کہ آپ نے درخواست دی ہے کہ میں والد کی عیادت کیلئے جانا چاہتی ہوں۔ جبکہ آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کی ضمانت میرٹ پرہوئی ہے۔لیکن آپ نے 2 ہفتے پہلے درخواست دائر کیوں نہیں کی؟

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ناقابل فہم ہے، ن لیگ کنفیوژڈ سیاست کررہی ہے۔لگتا نہیں کہ یہ اپوزیشن کی سیاست ہے۔حکومت کے خلاف بڑے نعرے لگانے سے آپ بڑے سیاستدان نہیں بن جاتے، آپ کو اپنے قول وفعل سے بتانا چاہیے کہ آپ واقعی ایک اپوزیشن کی سیاست کررہے ہیں۔اب اگر نوازشریف علاج کیلئے طبی بنیادوں پر گئے ہیں تو ساتھ میں شہبازشریف بھی چلے گئے۔ بعد میں لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی بلالیا، اب پیچھے مریم نواز کو بھی بلانا چاہ رہے ہیں۔کیا آپ پاکستان کی سیاست کررہے ہیں یا انگلینڈ کی سیاست ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گررہے تھے تو میڈیا نے بڑا ہمدردی والا رویہ اپنایا۔اب اگر نوازشریف کی واپسی میں 2ہفتے باقی رہ گئے ہیں تو مریم نوازنے چھ ہفتے کیلئے درخواست دی ہے، اس سے ن لیگی ووٹرز سپورٹرزسوچ رہا ہوگا کہ ہم کس طرح کی جماعت کے ساتھ ہیں؟میرا نہیں خیال کہ مریم نواز کو اب لندن جانا چاہیے۔کیونکہ وہاں ساری فیملی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف اگرعمران خان نوازشریف کوباہر بھیجنے پر اپنے بارے میں مشکوک ہیں تودوسری طرف اپوزیشن بھی اپنے آپ کو عوا م کی نظروں میں مشکوک بنا رہی ہے۔حامد میر نے کہا کہ شہبازشریف اندر اور باہر ایک ہی بات کرتے ہیں ہمیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں جانا چاہیے، مجھے لگ رہا تھا کہ مریم نواز نوازشریف کے بیانیئے کی سیاست کررہی ہیں۔لیکن اب ان کی بھی کوئی سمجھ نہیں آرہی۔ایسے حالات می جب پاکستان نازک صورتحا ل سے گزر رہا ہے اور ن لیگ جو بڑی اپوزیشن جماعت ہے،جس کی 83سیٹیں ہیں، ان کی سیاست کی کوئی سمجھ نہیں آ رہی۔

Hamid Mir, column, criticized, Maryam Nawaz, and, her, politics, destroyed, almost, her, politics

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website