counter easy hit

سعودی حکومت نے حاجیوں کی سہولت کیلیے نیا نظام متعارف کرادیا

اسلام آباد(یس اردو نیوز) سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی حج کے لیے رجسٹریشن وزارت کے ‘ای گیٹ’ کے ذریعے ہوگی۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے محدود تعداد میں مختلف ملکوں کے شہریوں کو حج کا موقع دینے کے اعلان پر یہ دریافت کیا جا رہا ہے کہ اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت کے ‘ای گیٹ’ کے ذریعے حج رجسٹریشن کا فیصلہ ہوتے ہی اس کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔
مشترکہ نیشنل پلیٹ فارم نے حج اجازت نامے کے اجرا اور بکنگ کا طریقہ کار بتاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو حج اجازت نامہ جاری کرانے کے لیے اس طریقہ کار کو اپنانا ہوگا۔ ‘وزارت حج و عمرہ کے ای گیٹ کو وزٹ کرکے داخلی عازمین کا ای روٹ اختیار کیا جائے۔’
(حجز الخدمات) حج سہو لت کی فہرست پر ’طلب حج‘ بکنگ کی درخواست کا انتخاب کرنا ہوگا۔ شہر اور حجاج کی تعداد کا اندراج کرکے حج پیکیج کا انتخاب کیا جائے۔ حج پیکیج کی تفصیلات دیکھ کرکسی ایک کو اختیار کرلیا جائے۔ شناختی کارڈز کے نمبر اور پیدائش کی تاریخوں کا اندراج کیا جاائے اور پھر حج پیکیج کی رقم ’سداد‘ کے ذریعے ادا کی جائے۔ وزارت حج و عمرہ نے سرکاری ویب سائٹ پر یہ بھی بتایا ہے کہ عام افراد وزارت کے ای گیٹ کے ذریعے مختلف سہولتیں حاصل کرسکتے ہیں،ای گیٹ 7 ای خدمات مہیا کررہا ہے۔ وزیٹر ای گیٹ کے توسط سے لائسنس ہولڈر داخلی معلمین کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ حج کی بکنگ کرسکتے ہیں اور اجازت نامہ جاری کراسکتے ہیں۔ ٓ ای گیٹ کے ذریعے حج اجازت نامے کی بکنگ کی تفصیلات جان سکتے ہیں۔ اجازت نامہ منسوخ کراسکتے ہیں اور گزشتہ حج موسم کی بکنگ کی رقم واپس لے سکتے ہیں۔

Authorities, reveald, that, Hajj, pilgrims, could, get, more, facilities, through, Egate

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website