counter easy hit

عازمین حج کے لیے ’ڈیجیٹل کارڈ‘ منصوبہ، غیر قانونی عازمین حج کی چھٹی سیکورٹل فول پروف کردی گئی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)سعودی عرب کی وزارت حج نے ڈیجیٹل کارڈ کے کامیاب تجربے کے بعد حج سیزن 1442 ہجری کیلئے تمام عازمین کو ڈیجیٹل کارڈ ایشو کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا ہے۔ ڈیجیٹل کارڈ عازمین کی رہائش، آمد و روانگی ، مشاعر مقدسہ میں قیام، حج پرمٹ وغیرہ کی تمام معلومات پر مشتمل ہوگا۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق ڈیجیٹل کارڈز ’این ایف سی‘ سسٹم کے تحت کام کریں گے جنہیں سکین کرکے تمام معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق نئے تیار کیے جانے والے کارڈز میں ’بارکوڈ‘ کے ذریعے عازم حج کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جاسکیں گی جن میں عازم حج کی رہائش ، آمد و روانگی کا پروگرام ، مشاعر مقدسہ میں ان کے قیام کا مقام ، حج پرمٹ وغیرہ کے بارے میں کارڈ کو سکین کرکے معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔ ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے مشاعر مقدسہ میں خودکار مشینوں کے ذریعے حجاج کے رہائشی خیموں کے بارے میں بھی آسانی سے معلوم کیا جا سکے گا۔ نئے ڈیجیٹل کارڈز کے ذریعے غیر قانونی طور پر حج کے لیے جانے والوں کے بارے میں بھی آسانی سے معلوم ہوسکے گا۔ نئے کارڈز صرف قانونی طور پر حج کرنےوالوں کو ہی جاری کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ نئے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل کارڈ کا تجربہ محدود پیمانے پر حج 1440 ہجری میں کیا گیا تھا۔

HAJJ, PILGRIMS, WILL, BE, ISSUED, DIGITAL, CARDS, BY, SAUDI AUTHORITIES, NEXT, YEAR

آئندہ حج سیزن 1442 ہجری میں تمام عازمین کے لیے ڈیجیٹل کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ تجرباتی طور پر حج 1440 ہجری میں صرف 50 ہزار عازمین کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کیے گئے تھے۔ تجرباتی مرحلے کا مقصد ڈیجیٹل کارڈز کی افادیت کو جانچنا تھا۔ کارڈز کے حوالے سے کامیاب تجربے کے بعد آئندہ حج میں اسے مکمل طور پر جاری کیاجائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website