counter easy hit

حج کرپشن کیس ، رائو شکیل کے فرنٹ مین احمد فیض ضمانت پر رہا

Hajj on corruption

Hajj on corruption

ملزم کا ہر پیشی پر حاضری یقینی بنانے کا حکم ، عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرکے رہائی کے آرڈر جاری کر دیئے
اسلام آباد (یس اُردو) حج کرپشن کیس میں مرکزی ملزم رائو شکیل کے کار خاص اور فرنٹ مین احمد فیض کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ۔ حج کرپشن کیس کی سماعت آج ہوئی جس میں حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم رائو شکیل کے کار خاص احمد فیض کو عدالت میں پیش کیا گیا ، احمد فیض نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ مقدمے کی ہر سماعت کے دوان اپنی حاضری یقینی بنائے گا اور جب سماعت کے دوران اسے طلب کیا جائے گا تو وہ عدالت حاضری کا پابند ہوگا اس لئے اس کی ضمانت منظور کر کے اسے رہا کیا جائے ۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر کے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔