رپورٹ : رانا غلام قادر… گو رنمنٹ اسکیم کے تحت حج در خواستوں کی وصولی کا عمل 15 جنوری سے شروع ہو جا ئے گا۔اس مر تبہ حج در خواستیں 13 بینکوں کے ذ ریعے وصول کی جاسکیں گی۔درخواستیں وصول کرنے کی آ خری تاریخ 24 جنوری ہے۔ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔

مسلسل تین سال سے نا کام ہونے والے عازمین حج کیلئے بھی دس ہزار کا کو ٹہ مختص کیا گیا ہے۔ دوسرا حج کرنے والے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔ عازمین حج کا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ 20 فروری تک کار آ مد ہونا لازمی ہے۔ 50 فیصد عازمین حج براہ راست مدینہ منورہ جائیں گے۔ مکہ مکرمہ اور مد ینہ منورہ میں تین وقت کا کھا نادیا جا ئے گا۔ پنجاب اور خیبر پختو نخواہ یعنی شمالی ریجن کیلئے حج اخر اجات 280000 (دو لاکھ اسی ہزار )روپے اور کراچی ، سکھر ، کو ئٹہ یعنی جنوبی ریجن کیلئے حج اخر اجات 270000 (دو لاکھ ستر ہزار )روپے ہیں۔








