counter easy hit

حاجی محمد جاوید عظیمی اپنے نجی دورہ پر پاکستان روانہ ہو رہے ہیں

Haji Mohammad Jawed Azeemi

Haji Mohammad Jawed Azeemi

ہالینڈ (پ۔ر) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی اپنے نجی دورہ پر پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حاجی محمد جاوید عظیمی اپنی اہلیہ انجم عظیمی کے ہمراہ بروز جمعہ 25دسمبر کراچی پاکستان کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔

اپنے نجی دورہ کے دوران کلفٹن میں حضرت عبداللہ شاہ غازی ،حضرت مصری شاہ ،پیر حاجی غائب شاہ اور سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام ابدال حق حضور قلندر بابا اولیائ اور دیگر اولیاء کرام کے مزرات پر حاضری پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی بھتیجی نیلم خان بیگ کی رسم نکاح اور ولیمہ میں شرکت کرکے لاہور روانہ ہونگے جہاں حضور داتا گنج بخش ،میاں میر اورہنجروال میں سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام حضور قلندر بابا اولیائ کے مرشد حضرت ابو الفیض قلندر علی سہروردی کے مزار پر حاضری اور عظیمی ہاوس لاہور کا دورہ اور اپنے عظیمی بہن بھائیوں سے ملاقاتیں بھی مذکورہ دورے کا حصہ ہیں۔

بعد ازاں حاجی جاوید عظیمی راولپنڈی اسلام آباد جائیں گے جہاں اپنے میزبان علاو الدین احمد ، افتخار احمد اور انکے احباب سے خصوصی ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ معروف ولی اللہ حضرت امام بری کے مزار پر حاضری بھی پیش کریں گے اور دو روزہ اٹک کا دورہ کرکے کراچی تشریف لائیں گے۔

حضور قلندر بابا اولیا ئ کے عرس مبارک کی روحانی تقریب جو کہ ہر سال 27 جنوری کو مرکزی مراقبہ ہال کراچی میں انتہائی تزک و احتشام سے منعقد کی جاتی ہے اس میں شریک ہوں گے اور سلسلہ عظیمیہ کے موجودہ خانوادہ معروف صوفی بزرگ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب المعروف ابا جی سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کریں گے۔بعد ازاں حاجی جاوید عظیمی اپنی اہلیہ کے ہمراہ فروری کے پہلے ہفتے میں واپس ہالینڈ تشریف لائیں گے۔