counter easy hit

سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی پارٹی کے چوروں ڈاکوئوں کیلئے این آر او کی تلاش میں ہیں، سپین پیپلز پارٹی انفارمیشن سیکرٹری حافظ عبدالرزاق

سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی پارٹی کے چوروں ڈاکوئوں کیلئے این آر او کی تلاش میں ہیں، سپین پیپلز پارٹی انفارمیشن سیکرٹری حافظ عبدالرزاق

بارسلونا(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ)  پیپلز پارٹی سپین کے انفارمیشن سیکرٹری حافظ عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف کارروائی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی حکومت اپنے چوروں ڈاکوئوں کو مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی پارٹی کے چوروں ڈاکوئوں کیلئے این آر او کی تلاش میں ہیں۔ اصغر خان کیس کی بندش سے صاف ظاہر ہے کہ اپنے آقائوں کیلئے بھی این آر او مانگ رہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بیہانک سازش کو داخل دفتر کرنے والے باقی احتساب کیسے فیئر کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اپنی پارٹی میں چوروں ڈاکوئوں کی کہانیاں سامنے آرہی ہیں اور حکومت مسلسل ان پر پردہ ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔ اللہ نے چاہا تو یہ حکومت بہت جلد بے نقاب ہوگی ۔ جعلی تبدیلی کا ڈھونک جلد نہیں چلے گا۔

hafiz muhammad razaq, information, secretary, ppp, spain