counter easy hit

حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اٹھائے گئے سوالات کے جواب دینے میں یکسر ناکام رہی ہے، حافظ عبدالرزاق

حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اٹھائے گئے سوالات کے جواب دینے میں یکسر ناکام رہی ہے، حافظ عبدالرزاق

بارسلونا(نمائندہ خصوصی) بارسلونا میں سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالرزاق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قومی اسمبلی میں اٹھائے گئےسوالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اب لاجواب ہوچکے ہیں عزت سے واپسی کا راستہ تلاش کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان بھی نواز شریف کی طرح اداروں کیخلاف ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگا رہیں ہونگے۔ ادارے ان سے تنگ آچکے ہیں اور ان سے جان چھڑانے کا باعزت طریقہ ڈھونڈ رہے ہیں ۔

وزیر اعظم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے اٹھائے گئے سوالوں کے جوابات دیننے کے قابل نہیں ملک میں انتہا پسندی شہروں تک آچکی ہے انتہا پسندوں سے تعلق رکھنے والے وزراء کو نکالا نہیں جارہا ،عوام معاشی صورتحال پر پریشان ہیں ، اچانک وزیر خزانہ ، گور نر سٹیٹ بینک اور سربراہ آئی ایم ایف کو ہٹا دیا گیا ہے ، فیصلے کون کررہا ہے حکومت ہر حوالے سے ناا ہل ہو چکی ہے ، ٹیکس تک جمع کر نے میں کامیاب نہ ہوسکی ،پٹرولیم مصنوعات اور مہنگی ادویات کی صورت میں سزا عوام بھگت رہے ہیں، عوام، مزدور، کسان، بے روزگار، پنشن والے بزرگوں کا معاشی قتل حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہورہا ہے،

انہوں نے کہا کہ ابھی تو حکومت حالیہ سوالوں کا جواب دینے میں ناکام ہے اور آئی ایم ایف سے ممکنہ ڈیل قوم اور پارلیمنٹ کے سامنے کیسے پیش کریگی۔ حکومت کو ابھی یہ سمجھ نہیں آرہا ہے وہ کس طرح ڈیل کریں۔

Hafiz Abdur Razaq, secretary, information, ppp, europe

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website