counter easy hit

لاہور:معروف اداکار حبیب انتقال کرگئے

Habib passes away

Habib passes away

لاہور…..معروف اداکار حبیب انتقال کرگئے۔ اداکار حبیب طویل عرصے سے بیمار تھے۔
اداکار حبیب الرحمان لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے،ان کی دماغ کی شریان پھٹنےکےباعث نجی اسپتال منتقل کیاگیاتھا۔77سالہ حبیب شو گر اور بلڈ پریشرکے مرض میں مبتلا تھے ، اداکار حبیب نے سیکڑوں اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔1956 میں فلم لخت جگر سے اپنے کیرئر کا آغاز کرنے والے حبیب کی مشہور فلموں میں شہرت ، معصوم ، زہر عشق ، ہتھکڑی شامل ہیں جبکہ اداکار نے ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی صلاحتیوں کے جوہر دکھائے ان کا شمار ماضی کے نامور اور رومینٹک ہیروز میں ہوتا ہے۔انہوں نے دو فلموں کی ہدایت کاری بھی دی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جاچکا ہے۔