counter easy hit

گوادرمیں ہڑتال،چھوٹا واٹر ٹینکر 14 ہزار کا ہوگیا

گوادر میں گرمی کے موسم کے آغاز میں پانی کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے، واٹر ٹینکر مالکان کی ہڑتال کی وجہ سے چھوٹا واٹر ٹینکر 14 ہزارروپے کا ملنے لگا۔

Gwadarram strike, small water tanker was 14 thousandواٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر مناظر احمد کے مطابق ہڑتال حکومت کی جانب سے 6ماہ سے عدم ادائیگی پر کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے چھوٹے پانی کے ٹینکر کی قیمت 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ گوادر میں پانی 200 کلومیٹر دور میرانی ڈیم سے آتا ہے، یہ حکومت کی غفلت اور کوتاہی ہے کہ وہ اب تک میرانی ڈیم سے پانی کی لائن تک نہیں بچھا سکی ہے۔