counter easy hit

پاکستان اور بھارت کے مابین تمام مسائل مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں ،مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے،سردار گورمیت سنگھ

Gurmeet Singh

Gurmeet Singh

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 177 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آئے ہوئے بھارتی سکھ یاتریوں کی جتھہ لیڈر سردار گورمیت سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تمام مسائل مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں ،مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے ،دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے ساتھ بہت پیار کرتی ہے ،حکومتوں کو بھی چاہئے کہ وہ پیار و محبت کی فضا قائم کریں ،دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھا کو لوگوں کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوردروارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سکھ قوم نے ہمیشہ امن کے لئے جدوجہد کی ہے اور ہم آج بھی صبح و شام دعا کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر ہوں اور ساری دنیا میں امن قائم ہو ۔