counter easy hit

گوجرانوالہ: پہلوانوں نے ایک اکھاڑا ’’ڈیرن سیمی‘‘ کے نام کردیا

گوجرانوالہ میں ایک پہلوانی اکھاڑے کو ڈیرن سیمی کے نام سے منسوب کردیاگیا ۔ پہلوان کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی خوشیاں پاکستان لانے میں سیمی کا اہم کردار ہے۔

Gujranwala: The wrestlers named an ring with "Darren Sammy"ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان فائنل میچ کا ٹاکرا آج ہوگا، پوری قوم جہاں شاہینوں کو سپورٹ کر رہی ہے وہیں مہمان کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار بھی دل کھول کر کیا جا رہا ہے۔ گوجرانوالہ میں مبارک شاہ روڈ پر واقع پہلوانی اکھاڑے کو ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ ڈیرن سیمی پہلوانی اکھاڑے میں پہلوانوں نے روایتی انداز میں ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈال کر کرکٹ کے عظیم ہیرو سیمی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔ پہلوانوں کا کہنا ہے کہ پی ایس فائنل کے دوران ڈیرن سیمی نے پاکستانی قوم سے جس والہانہ انداز میں محبت کا اظہار کیا تھا وہ برسوں یاد رہے گا۔