counter easy hit

گوجرانوالہ :رکشے کی گاڑی کو ٹکر ، وحشی تھانیدار کا ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد

سیالکوٹ روڈ پر چاند گاڑی انسپکٹر سمیع اللہ کے کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی ، انسپکٹر نے آہنی راڈ سے ڈرائیور پر تشدد کیا ، اہل علاقہ نے بھی انسپکٹر کی تھپڑوں مکوں سے درگت بنا دی ، موقع سے فرار

Gujranwala car hit the vehicle, the driver brutally tortured wild moment

Gujranwala car hit the vehicle, the driver brutally tortured wild moment

گوجرانوالہ:  گوجرانوالہ میں چاند گاڑی کیری ڈبہ کے ساتھ ٹکرانے پر بھپرے ہوئے تھانیدار نے سا تھی کے ہمراہ ڈرائیور کو ڈنڈوں ، تھپڑوں ، مکوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

شہریوں نے روکنے پر بدتمیزی کرنیوالے شیر جوان کی بھی درگت بنا ڈالی ۔ سیالکوٹ روڈ پر تھانہ صدر وزیر آباد میں تعینات سب انسپکٹر سمیع اللہ کے کیری ڈبہ کے ساتھ چاند گاڑی ٹکرا گئی جس پر بھپرے ہوئے سب انسپکٹر نے اپنے ساتھی کے ہمراہ چاند گاڑی ڈرائیور چاند عرف چندو کو ڈنڈوں ، مکوں ، تھپڑوں کے ساتھ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔

اس دوران چا ند گاڑی ڈرائیور کے بے ہوش ہونے پر شہریوں نے بیچ بچائو کروانے کی کوشش کی تو سب انسپکٹر سمیع اللہ بدتمیزی پر اتر آیا جس پر شہریوں نے بھی سب انسپکٹر کی تھپڑوں ، مکوں سے درگت بنائی تو سب انسپکٹر موقع غنیمت جانتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر رفو چکر ہو گیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سب انسپکٹر کے تشدد سے بے ہوش ہو نیوالے چاند گاڑی ڈرائیور کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website