counter easy hit

پاکستانیوں کے لیے بڑا سرپرائز

Great care for Pakistanis

 

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) اوگرا نے پٹرول، مٹی کے تیل میں قیمتوں کی کمی جب ڈیزل، کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرکے وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جو سفارش ارسال کی گئی ہے اس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے کمی کی تجویز کی گئی ہے۔ یکم جولائی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے روپے 30 پیسے اضافے کی تجویز ، مٹی کی تیل کی قیمتوں میں 2 روپے 94 روپے کم جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ یکم جولائی سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یہی مقرر کی جائیں۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2019ء کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی، تیل پیدا کرنے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی اور امریکہ کا تیل پیدا کرنے والے دو بڑے ممالک ایران اور ویزنزویلا سے جھگڑا خام تیل مہنگا ہونے کا باعث بن گیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 38 سینٹس فی بیرل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ تیل کی سپلائی میں کمی کے باعث ہوا ہے۔0.4 فیصد اضافے سے خام تیل 70.65 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔ اوپیک کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں گذشتہ چار ماہ سے کمی کی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں تیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ اوپیک اور روس رواں برس خام تیل کی پیداوار میں بارہ لاکھ بیرل یومیہ کمی کا ارداہ بھی رکھتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website