counter easy hit

گریمی ایوارڈ، ریحانہ اور بیونسی کی شاندار پرفارمنس

Grammy Awards

Grammy Awards

لاس اینجلس (یس ڈیسک) دنیائے موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈز کی تقریب میں ریحانہ اور بیونسے کی شاندار پرفارمنس، آئی ایم ملالہ نے بہترین چلڈرن البم کا ایوراڈ جیت لیا۔ 57 ویں گریمی ایورڈذ کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں سجائی گئی۔

بیونسے، ریحانہ ، ٹیلر سوئفٹ اور میڈونا نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ سام سمتھ کا گانا ’’سٹے ود می ‘‘ سال کا بہترین گانا رہا ، سال کا بہترین البم ’’ MORNING PHASE ‘‘ رہا۔ ایمی نم اور بیونسے بھی گریمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے، بہترین میوزک ویڈیو ’’ہیپی ‘‘ رہی۔ بچوں کی کیٹیگری میں ’’ آئی ایم ملالہ ‘‘ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔