counter easy hit

گورنر سندھ عشرت العباد نے آج تک کسی مجرم کو تحفظ فراہم نہیں کیا، ترجمان

Ishrat ul Ebad

Ishrat ul Ebad

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صولت مرزا کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ نے آج تک کسی مجرم کو تحفظ فراہم نہیں کیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے آج تک کسی مجرم کو تحفظ فراہم نہیں کیا، ملزم یا مجرم کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، گورنر سندھ نے کسی کو تحفظ فراہم نہیں کیا۔

واضح رہے کہ مچھ جیل میں سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا نے اپنے ویڈیو پیغام میں جہاں ایم کیو ایم کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کی وہیں انہوں نے گورنر سندھ پر بھی الزام عائد کیا ہے ایم کیو ایم گورنر سندھ کے ذریعے سے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔