counter easy hit

آزادی مارچ: 27 اکتوبر کو حکوت کی جانب سے کون کون سی پابندیاں عائد کی جانیوالی ہیں ؟ جے یو آئی ایف کیلیے پریشان کن خبر

پشاور(ویب ڈیسک) آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے کن سہولیات کو بند کر دیا جائے گا؟ وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا، حکومت کی جانب سے 27 اکتوبر کے روز جے یو آئی کے احتجاج کے موقع پر موبائل فون سروس،جی ٹی روڈ،موٹروے بند کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطاطق احتجا ج کے موقع پر عوامی تنقید سے بچنے کیلئے ہفتے اور اتوار کے روز یہ پریکٹس کی گئی تاکہ لوگوں کے ردعمل کو جانچا جا سکے ،موبائل سروس بند رکھنے کی تجویز کا جائزہ اگلے چند روز میں لیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے 27اکتوبر کو خیبر پختونخوا حکومت نے کوہاٹ پنڈی روڈ، پشاور صوابی موٹر وے اور نوشہرہ اٹک جی ٹی روڈ بند کرنے کی بھی تجویز دی ہے تاکہ جنوبی اضلاع، پشاور، مردان، صوابی، اور دوسرے اضلاع سے لوگوں کو روکا جا سکے ،سوات سے عوام کو روکنے کے لئے بھی راستہ بند کیا جائے گا۔ اگر تجاویز پر عمل در آمد ہو گیا تو اس روزخیبر پختونخوا سے پنجاب کے تمام راستے منقطع کئے جائیں گے ۔ دوسری جانب دور دراز سے آنے والوں جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے مدرسوں کے طلبہ کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مدرسوں میں قیام کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا حکومت نے ان مدرسوں کی تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں اور احتجاج والے دنوں میں یا توان مدارس کو بند کیا جائے گا یا وہاں آنے والے آئوٹ سائیڈر پر نظر رکھی جائے گی۔ اسلام آباد دھرنے کے لیے مبینہ طور پر بھتہ طلب کرنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عہدیداروں کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دھرنے کیلئے 50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

Government, will, implement, sanctions, on, dharna, and, marches, soon,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website