counter easy hit

حکومت سرعام پھانسی سے مکر گئی، عالمی معاہدے ایسا کرنے سے روکتے ہیں، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں واضح کردیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) حکومت ریپ کیسز سے متعلق سرعام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے زیادتی کے مجرم کی سرعام پھانسی کی مخالفت کردی ہے۔ وزیراعظم نے کہا سرعام پھانسی کا قانون نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی معاہدوں کے باعث اس طرح کا قانون کیسے بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریپ کے کیسز کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ زیادتی کیسز سے متعلق سنٹر بنے گا جو عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرے گا۔زیادتی کے کیسز میں اب خاندان سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ زیادتی کیسز کی تحقیقات کے لیے خواتین پولیس بھی ہوگی۔اس سے قبل وفاقی وزیرآبی وسائی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ خواتین سے جنسی زیادتی کرنے والوں کی سرعام پھانسی کیلئے قانون لاؤں گا۔ واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اہم حکومتی شخصیات کے ساتھ ساتھ گزشتہ ہفتے سینیٹ کے بیشتر اراکین نے جنسی زیادتی کے مرتکب مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے تعلیمی اداروں میں بچوں پر جسمانی تشدد کے خلاف کیس میں ریمارکس دیے تھے کہ سرعام پھانسی دینے سے معاشرہ ٹھیک نہیں ہوگا، انسانی رویے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ موٹروے پرخاتون سے زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ نام نہاد لبرل سرعام پھانسی کے معاملے پرانسانی حقوق کو لےآتے ہیں۔ آئندہ کے لیے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانون سازی ضروری ہے انہوں نے کہا تھا کہ جن کےساتھ زیادتی ہوتی ہے کیا ان کے حقوق نہیں؟ وزیراعظم زیادتی کے واقعات پر بہت افسردہ ہیں۔ جن لوگوں نے بل میں سزائے موت کو مسترد کیا ان کو شرم آنی چاہیے۔ جن لوگوں نے زینب الرٹ بل میں سزائےموت کومسترد کیا، ان کوشرم آنی چاہیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website