counter easy hit

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی بھی سستی کردی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھرنوں کی سیاست نہ ہوتی تو ملک میں بجلی کے کارخانے لگ رہے ہوتے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کے بھتیجے عثمان بلور کی تعزیت کے لئے پشاور پہنچے۔

انہوں نے ملک میں قیام امن کے لئے عوامی نیشنل پارٹی اور بلور خاندان کی خدمات کو سراہا۔ گورنر ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت میں میاں نواز شریف نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 32 پیسے کمی کا اعلان کیا۔انہوں نے دھرنوں کو ملک میں بجلی کے کارخانے لگنے میں تاخیر کا باعث قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مدت میں لوڈشیڈنگ اورواپڈا سے بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پا یا جا رہا ہے۔

دھرنوں سے ڈالر نے سنچری عبورکی جس کو دوبارہ سو روپے پر لایا گیا۔ میاں صاحب سے جب کراچی احتجاج کے متعلق پوچھا گیا تو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی کمی پورا کرنے کے لئے ایران سمیت دیگر ممالک سے گیس برآمد کی جائے گی۔ جبکہ ہمسایہ ممالک افغانستان اور بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش بھی جاری ہے۔