counter easy hit

حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے عدم تعاون کر رہی ہے: لارڈ نذیر

Lord Nazir

Lord Nazir

لندن (یس ڈیسک) لندن کے ہاؤس آف کامنز میں اورسیز پاکستانیوں سے خطاب ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ ارباب اقتدار بیرون ملک آکر تارکین وطن کو “سفیران وطن” کا خطاب دیکر عملا کچھ نہیں کرتے، صرف زبانی جمع خرچ پر ٹرخایا جاتا هے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن اپنے خرچے پر پوری دنیا کی مخالفت مول لے کر حب الوطنی کی مثالیں قائم کرتے ہیں۔ انهوں نے پوری دنیا میں آباد تارکینِ وطن کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی تلقین کی۔