counter easy hit

حکومت کی جانب سے زمبابوے کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت

حکومت کی جانب سے زمبابوے کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت

سفارشات اپنے وزیراعظم کے سامنے رکھتے ہوئے ٹیم بھیجنے پر غور کریں گے،چیئرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ . فوٹو : اے پی پی

سفارشات اپنے وزیراعظم کے سامنے رکھتے ہوئے ٹیم بھیجنے پر غور کریں گے،چیئرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ . فوٹو : اے پی پی

 لاہور: حکومت کی جانب سے زمبابوے کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دیدی گئی۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ریاض پیرزادہ سے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں زمبابوین وزیر کھیل ماخوسینی ہلونگ وین نے ملاقات کی، اس دوران زمبابوین کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دیدی گئی، جواب میں مہمان عہدیدار نے پیش رفت کی یقین دہانی کرادی، کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ٹوینگوا مخلانی کا کہنا ہے کہ سفارشات اپنے وزیراعظم کے سامنے رکھتے ہوئے ٹیم بھیجنے پر غور کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :انٹرنیشنل کرکٹ؛ پی ایس ایل کی چابی سے بند دروازے کھولنا دشوار

دوسری جانب غیر ملکی کرکٹرز نے لاہور میں سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ڈیرن سیمی نے کہا کہ درست سمت میں چھوٹا قدم اٹھایا گیا، وقت افادیت ثابت کردے گا۔ ریاد ایمرت نے کہا کہ خدشات تو ہوتے ہیں لیکن ایمانداری کی بات ہے کہ وہاں پہنچے تو خود کو انتہائی محفوظ محسوس کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website