counter easy hit

حکومت نے رات کی تاریکی میں آرڈیننس لا کر ہارس ٹریڈنگ کی، خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

اسلام آباد (یس ڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کا عمل کر کے دکھا دیا، جو چیز اپنے مفاد میں لگی اس پر آرڈیننس لے آئے۔

چیف الیکشن کمشنر اس آرڈیننس کے لانے کا نوٹس لیں ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اس آرڈیننس کو غیر قانونی مانا جائے گا۔ فاٹا والے پریشان ہیں جو الیکشن کمیشن گئے ہیں۔ الیکشن شیڈول آنے کے بعد قانون تبدیل نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب سینیٹر ظفر اقبال جھگڑا کہتے ہیں بریف کیس کی سیاست کو کبھی ترجیح دی نہ دوں گا۔ ن لیگ بھاری انتخابات سے سینیٹ انتخابات جیتے گی۔

سینٹ انتخابات میں ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں ووٹوں کا اندراج کرایا جا سکتا ہے، وفاقی سے ہر شہری انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے۔