counter easy hit

بریکنگ نیوز: حکومت عوام کیساتھ پھر گیم کر گئی!!! پیٹرول کی قیمتوں میں بے تہاشا اضافہ کردیا گیا

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، سعودی آرامکو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی آرامکو نے جولائی کے لیے پیٹرول کے نئے نرخ جاری کر دیے ہیں ۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل یکم جولائی کو 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد بھی ایک ہفتے کے لیے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ جولائی کے لیے پیٹرول 91 کی نئی قیمت اب ایک ریال 29 ہللہ ہوگی، یکم جولائی کو 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد اس کی قیمت 98 ہللہ فی لیٹر تھی جبکہ 95 پیٹرول کی نئی قیمت ایک ریال 44 ہللہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یکم جولائی کو پیٹرول 95 کی قیمت 1 ریال 18 ہللہ تھی۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 52 ہللہ اور مٹی کے تیل کی 70 ہللہ فی لیٹر ہوگی، ڈیزل کی نئی قیمت 52 ہللہ اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 70 ہللہ فی لیٹر ہوگی۔ سعودی آرامکو کے اعلامیہ کے مطابق نئے نرخ ہفتہ 11 جولائی سے نافذ العمل ہوں گے۔ آرامکو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں، عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں رد و بدل کیا جا تا ہے۔ خیال رہے کہ آرامکو نے اعلان کیا تھا کہ اب ہر ماہ کی 10 تاریخ کو پیٹرول کے نرخوں پر نظرثانی کی جائے گی، اس کا اطلاق ہر ماہ کی 11 تاریخ سے ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website