counter easy hit

حکومت چیئرمین نادرا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد : چیئرمین نادرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ چئیرمین نادرا کی پریس کانفرنس کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے۔

عمران خان کی نادرا کے چیئرمین سے ملاقات کا مقصد انصاف کا حصول ہے۔ ٹربیونل کو رپورٹ بھجوانے کا اقرار چئیرمین نادرا نے خود کیا ہے۔

عمران خان سے ملاقات میں چئیرمین نادرا نے ٹربیونل کو رپورٹ جلد بھجوانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں پری سکین رپورٹ کے چند نکات ہی بتائے ہیں۔