counter easy hit

جذباتی طورعدم استحکام اور اداسی کا شکار مریضوں کے لیے خوشخبری ،ماہرین نے حیران کن علاج دریافت کر لیا

آسٹن اگر آپ اپنے موبائل فون کا با ر بار جائزہ لیتے ہیں اور وقت کا بڑا حصہ اس پر خرچ کرتے ہیں تو آپ جذباتی طورعدم استحکام اور اداسی کا شکار ہیں۔ امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق موبائل فون کا زیادہ استعمال ایک لت کی طرح ہےاور جو افراد موبائل فون کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ افسردہ اور جذباتی مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان اوسطاً دن میں 95 منٹ میسج کرنے،49 منٹ ای میل اور 39 منٹ موبائل پر فیس بک چیک کرنے میں گزارتے ہیں جبکہ کچھ نوجوان دن میں 10 گھنٹے تک بھی موبائل فون پر ضائع کردیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق موبائل فون کا مستقل استعمال جذباتی عدم استحکام کی نشانی ہے اورایسےافراد خود کو مصروف رکھ کر اپنےموڈ کوخوشگوار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عام طور پر شرمیلےافراد اپنے جذبات کے اظہار کے لئے موبائل فون کا سہارا لیتے ہیں، موبائل فون پر پیغامات پڑھنا،ای میل بھیجنا ،ٹوئٹ کرنا وغیرہ خود کودن بھر کی پریشانیوں سے دور کرنے کا بہانہ ہوسکتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ یہ مصروفیت آپ کے لئے تودلچسپ ہوسکتی ہے تاہم اس کے نتیجے میں آپ کے دوستوں اور قریبی افراد سے تعلقات میں دراڑیں بھی پڑ سکتی ہیں۔مزید پڑھئیے ::لندن مغرب میں بے راہ روی کے پھیلاﺅ کے بعد اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ آئے روز کسی نوعمر جوڑے کے والدین بننے کی خبر آتی ہے اور یہ بات غیر معمولی نہیں سمجھی جاتی کہ 12 یا 13 سال کا کوئی بچہ باپ بن گیا۔ مغربی ممالک کے سائنسدنوں نے اس پریشان کن صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک سائنسی تحقیق کی جس میں یہ تشویشناک انکشاف ہوا کہ نوعمری میں باپ بننے والے لڑکوں کے بچوں میں خوفناک ہنی و جسمانی بیماریوں کی شرح نہایت زیادہ پائی جاتی ہے۔ ماہرین نے معلوم کیا ہے کہ ٹین ایجر لڑکوں کے جینز میں تغیر و تبدیل (میوٹیشن) کی شرح اسی عمر کی لڑکیوں کی نسبت چھ گنا زیادہ ہوتی ہے اور یہ شرح 20 سال سے زائد عمر کے مردوں کی نسبت 50 فیصد یادہ ہے۔ ان کے بچوں میں دماغی مرض شیزو فرینیا، آٹزم اور سپائنابیفیڈر کی شرح ایک تہائی زیادہ ہوتی ہے۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر پیٹر فارسٹر کا تعلق کیمبرج یونیورسٹی سے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق اس مشاہدے کی پہلی وضاحت ہے کہ ٹین ایج لڑکوں کے بچے ذہنی اور جسمانی نقائص کے ساتھ کیوں پیدا ہوتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ نوعمر بچوں کی اخلاقی تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ نوعمر میں بات نہ بنیں کیونکہ اس میں نہ صرف ان کیلئے شدید مسائل ہیں بلکہ پیدا ہونے والی معصوم جان کو بھی تمام عمر معذوری کے ساتھ گزارنا پڑ سکتی ہے۔

GOOD NEWS FOR PATEINES AFFECTED BY EMOTIONAL DISORDERS AND OTHER DISTURBED BEHAVIOURS.jpg

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website