counter easy hit

لاہور میں گھر بنانے والوں کے لیے اچھی خبر: ہاوسنگ سوسائیٹیز کے حوالے سے عدالت نے اہم ترین فیصلہ سنا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں صاف پانی کو محفوظ بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی ہے ۔ چیف سیکریٹری پنجاب اور ڈی جی ایل دی اے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔ عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس علی اکبر نے ریمارکس دیئے کہ ریاست کمزور نہیں جو چاہے کر سکتی ہے۔
ہمیں غرض نہیں کس کی حکومت ہے ۔لاہور ہائیکورٹ نے پٹرول پمپ کے این او سی جاری کرنے سے روک دیا ۔ عدالتی کارروائی کے دواران جسٹس نے ریکارکس دیئے ۔ پینے کا صاف پانی بھی واش روم میں استعمال ہو رہا ہے ۔ عدالت نے نئے گھروں میں کچن اور واش روم کے واٹر پائپ الگ لگانے کا حکم دے دیا ۔ چیف سیکریٹری صاحب ہم نے پانی کو صاف کرنا ہے ۔ پٹرول پمپ مالکان ریاست کو کو پیسے فراہم نہیں کرتے ۔ جو پٹرول پمپ معیار پر پورے نہیں اترتے ان کو بند کر دیا جائے ۔ عدالت نے صاف پانی کو محفوظ بنانے کے لیے پٹرل پمپ مالکان کو2 ماہ کی مہلت دی گئی ہے ۔چیف سیکرٹری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی عدالتی حکم پر عمل کروائیں ۔