counter easy hit

ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری : تنخواہوں میں اضافے کے متعلق حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

Good news for doctors: Government announces a great deal about raising salaries

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 16 ارب روپے کا پیکج شامل کر لیا ہے۔ یکم جولائی سے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھا دی جائیں گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد نئے مالی سال 2019-20ء کے دوران ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو پیش کر دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے ایوان وزیراعلیٰ میں پیش کردہ نئے مالی سال کے خدوخال میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 16 ارب روپے بھی بجٹ شامل کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پیکج کو حکومت کی ترجیحات پر شامل کیا جا رہا ہے جس سے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کے بعد میڈیکل آفیسر کی تنخواہ بڑھ کر 1 لاکھ 25 سے 38 ہزار تک ہو جائے گی۔ پی جی ڈاکٹر کی تنخواہ بڑھ کر 95 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 10 ہزار ہو جائے گی۔ سینئر رجسٹرار کی تنخواہ بڑھ کر 1 لاکھ 10 ہزار سے 20 ہزار تک ہو جائےگی۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہ 1 لاکھ 30 ہزار سے 40 ہزار تک کا اضافہ ہو جائے گا۔ پروفیسرز کی تنخواہ 1 لاکھ 50 سے 70 ہزار تک ہو جائے گی۔ حکومت کی جانب سے سمری کی منظوری دینے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے چالیس ہزار ڈاکٹرز مستفید ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website