counter easy hit

سونے کی قیمتوں میں اچانک اتنی بڑی کمی کہ آپ ابھی خریدنے نکل پڑیں گے

Gold prices suddenly decreased so much that you will still be able to buy

کراچی(ویب ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 700 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 68 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ نجی تی وی کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 1272 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کوفی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی ہوگئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر،ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 68 ہزار 300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر58 ہزار 556 روپے ہوگئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website