counter easy hit

پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں سونے کی تہہ والے پستول اور رائفلیں بھی تیار ہوتی ہیں ، یہ ہتھیار کون استعمال کرتا ہے ؟ انکشاف آپ کو حیران کر ڈالے گا

Gold ordinance pistols and rifles are also manufactured in the Pakistan Ordnance Factory. Who uses this weapon? The revelation will surprise you

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان میں تیار ہونے والے ایک جدید ہتھیار کے بارے میں بریف کرتے ہوۓ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے ترجمان نے بتایا کہ “یہ ایک بہترین ویپن سسٹم ہے ، اسکا بیسک مقصد یہ ہوتا ہے کہ آپ دشمن کے سامنے آۓ بغیر اسکو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ اسکے سامنے ایک پستول ، لیزر اور کیمرہ لگا ہوتا ہے اور ایک ایل سی ڈی سکرین ہوتی ہے ۔اسکا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے کہ جب آپ اسکو کھولتے ہیں تو آپ دشمن کے سامنے آے بغیر کسی دیوار کے پیچھے سے یا کسی دیوار کے اوپر سے اسے نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ اسکے علاوہ ہمارا ایک نیا پراڈکٹ بھی ہے ۔ وہ پراڈکٹ ہے لائٹ اسٹرائیکل رائفل ۔در اصل یہ دشمن کو ہزار میٹر دور سے بھی صحیح طور پر نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔ اسکے اندر 26 انچز کی میچ بیرل ہے جبکہ 14 انچ کی ملٹیفیکیشن سکوپ لگی ہوئی ہے ۔ 20 ایم او اے ریل ہے ۔ یہ 17میچ ایمیونیشن پر 1000 میٹر سے دشمن کو نشانہ بنا سکتی ہے اور اسکا فولڈنگ سٹوک بھی ہے ۔ اسکے علاوہ ہماری چند اہم مصنوعات کے اندر ایم پی 5 ہے جو کہ 2 سے 3 ورژن سے ہم بناتے ہیں ۔ ایم ٹی 5 پی 3 اور اے 2 ہے ۔ پی 3 بہت کم سٹاک میں آتی ہے ۔ اسکا 9 باۓ 19 کا چیمبر ہوتا ہے جبکہ ریٹ آف فائر 850 ایک منٹ میں ہے ۔ دوسری جانب ایم پی 5 پی 3 ہے جو پاکستان آرمی ، ائرفورس اور پاکستان نیوی استعمال کرتی ہے ۔اسکے علاوہ اسے ہم جرمنی اور امریکہ میں بھیجتے ہیں ۔ پاکستان میں یہ اس وقت سویلین کے پاس بھی موجود ہوتی ہے ان سویلین کے پاس موجود ہوتی ہے جن کے پاس جائز اسلحہ رکھنے کا لائسنس ہے ۔ اسکا ہم نے سویلین ورثن بھی تیار کیا ہوا ہے ۔ اسکے علاوہ ہم نے ایک پسٹل بھی لانچ کیا ہے جسکا نام پی او5ہے ۔ دراصل جسکے پاس بھی جائز اسلحہ رکھنے کا لائسنس ہے اسکو یہ پسٹل رائفل رکھنے کی اجازت ہے ۔ یہ سیمی آٹومیٹک بھی ہے اور اسکا نائن ایم ایم چیمبر ہوتا ہے ۔ اسکے علاوہ اسکا ایک مختصر ورژن بھی ہے جسے ہم ایس ایم جی پی کے کہتے ہیں ۔اسکی بھی دو اقسام ہیں ۔ اسکی دونوں اقسام کا ریٹ آف فائر 900 پر منٹ ہے اور اسکی پر اثر حد 50 میٹر ہے ۔ اسکا بھی ایک سویلین ورژن ہے جو کہ جائز اسلحہ لائسنس کے ساتھ مل سکتا ہے وہ ہے پی ایف 4 ۔ یہ بنیادی طور پر ایک سیمی پسٹل ہے جسکو آٹومیٹک ریورس کرنا انتہائی مشکل بلکہ نامکن ہے ۔ اسکے علاوہ سونے کی پلیٹوں والی پسٹلز بھی موجود ہیں جو ہم پاکستان کے دوست ممالک کے مہمانوں کو تحفہ میں کبھی کبھار دے دیتے ہیں ۔ اسکے علاوہ پاکستان کا فخر جسے ہم کہ سکتے ہیں وہ ہے جی 3 اے 3 ۔ اسکی تیاری ہم نے 1965 میں شروع کی تھی اور ابھی تک اسکی تیاری پاکستان میں کی جاتی ہے اور ہم اب تک ایک ملین یعنی دس لاکھ رائفلیں بنا چکے ہیں ۔ اس رائفل کی بہترین فارم جی 3 ایم ہے جو کہ اسی کا ہی بنیادی ورژن ہے ۔ اس میں کئی خصوصیات شامل ہیں جیساکہ ٹارچ اور لیزر وغیرہ۔ اسکی بھی مزید آگے بہترین فارم ہے جسکا نام ہے جی 3 ایس ۔ جی 3 ایس بنانے کامقصد یہ تھا کہ ہم یسکی مدد سے دشمن کو نزدیک سے بھی اور دور سے بھی نشانہ بنا سکیں ۔ اسکی رینج 400 تا 600 میٹرز ہے ۔ آپ اس رائفل کے اوپر آپٹکس با آسانی رکھ سکتے ہیں اور جیسے چاہیں استعمال میں لاسکتے ہیں۔ دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے منظور شدہ اسلحہ کا لائسنس رکھنے والوں کے لیے بھی ہم نے ایک رائفل بنائی ہوئی جسکا نام ہے جسکا نام ہے کیو ایٹ سپورٹر ۔ پاکستانی قانون کے مطابق اسکی بیرل کی لمبائی ہم نے 20 انچ رکھی ہوئی ہے او ر یہ بھی سیمی آٹومیٹک ہے اور یہ صرف وہ بندہ ر کھ سکتا ہے جسکے پاس پاکستان کی حکومت کا منظور شدہ اسلحہ لائسنس ہے ۔ ان تمام اسلحہ جات کے علاوہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کچھ ہینڈ گنز بھی بناتی ہے ۔ یہ بی 6 ایس ٹی 9 اور پی کے 9 ہینڈ گنز ہیں یہ نائن ایم ایم کا اجازت نامہ رکھنے والوں کے لیے دستیاب ہوتی ہے ۔ ان ہینڈ گنز کو ہم سویلین کے علاوہ پاکستان بھر کی تمام قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو فراہم کرتے ہیں ۔ ان ہینڈ گنز میں ایک گولڈ پلیٹڈ پی کے 9 بھی شامل ہے ۔ اس پر سونے کا پانی چڑھا کر اسے خوبصورت بنایا جاتا ہے اور یہ پاکستان کے ہائی پروفائل آفیسرز کے علاوہ پاکستان کے دوست ممالک کے آفیشلز کو بھی تحفے میں دی جاتی ہے۔ ان سب کے علاوہ ایک نیا پراڈکٹ ہم نے لانچ کیا ہے ۔ ان سب کے علاوہ مارٹرز بھی پاکستانی دفاعی آلات میں شامل ہیں ۔ مارٹرز وہاں کامیاب ہوتے ہیں جہاں دشمن روپوش ہو کر بیٹھا ہوا ہوتا ہے جیسا کہ ایل او سی اور پہاڑوں پر تو وہاں مارٹرز استعمال کیے جاتے ہیں ۔ مارٹرز ہم 3 کیلیبرز میں بناتے ہیں جو کہ 129 ، 81 اور 60 کیلبرز ہیں ۔ ہر کیلبر میں ہم ہائی ایکسپلوسوز اور اور ٹریننگ راونڈز بناتے ہیں ۔ مارٹرز میں ہی ہم ایلومینیٹنگ راونڈز بھی بناتے ہیں کہ اگر دشمن رات کے نادھیرے میں حملہ کردے تو اسے ہم پھینکتے ہیں اور یہ روشن ہو جاتا ہے جو پورے علاقہ کو روشن کر دیتا ہے ۔ علاقہ روشن ہو جانے سے ہم دشمن کو باآسانی جان پاتے ہیں اور ٹارگٹ کرتے ہیں ۔ اسکے علاوہ ہم ہینڈ گرنیڈز بھی بناتے ہیں ۔ ان ہینڈ گرنیڈز میں اسموک گرنیڈز بھی شامل ہوتے ہیں جو کہ دھواں چھوڑتے ہیں ۔ اسموک گر نیڈز کے علاوہ ہم فلیگ گرنیڈز بھی بناتے ہیں جو کہ کسی خاص دائرہ میں رہتے ہوۓ دشمن کو زخمی کر دیتا ہے ۔ جب آپ نے دور دشمن کو نشانہ بنانا ہو تو آپ آرٹلری ایمیونیشن استعمال کرتے ہیں ہم آرٹلری ایمنیویشن بھی بناتے ہیں ۔ آرٹلری ایمنیویشن میں ہمارے پاس بہت بڑی رینج ہے جس میں 25 پاونڈرز ، 105 ، 130 اور 155 استعمال کیے جاتے ہیں ۔ انکی رینج 30 کلومیٹرز ہوتی ہے ۔ٹینک ایمنیویشن پاکستان کے اندر کچھ اور بھی ادارے مثال کے طور پر الخالد ، الضرار ٹینک بنا رہے ہیں ان سب کا ایمونیشن پا کستان آرڈینینس فیکٹری بناتی ہے ۔ ٹینک 3 کیلیبرز میں ہم بناتے ہیں جن میں 100 اور 105 شامل ہے ۔ بنیادی طور پر یہ پرانے کیلبرز ہیں جو ہم ابھی نہیں استعمال کر رہے ، ہم ابھی چلے گئے ہیں 125 ایم ایم پہ جو زیادہ تباہی کرتا ہے ۔ دوست ممالک کو ہم انکی ضروریات کے مطابق 100 کیلبرز اور 125 کیلیبرز بھی فروخت کرتے ہیں ۔ اسکے علاوہ ہمارے پاس ٹینک ایمیو نیشن میں ایک ایسا بھی نوکیلا ہتھیار ہے جو کہ کسی بھئ ٹینک میں سے باآسانی گزر سکتا ہے اوراسے شدید نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ اکسے علاوہ ہم 7۔12 مشین گن بھی بناتے ہیں اور اسکا ایمونیشن بھی بناتے ہیں ۔ ہم اسکو گزشت 50 برس سے بھی زیادہ سے بنا رہے ہیں اور ابھی بھی اسکی پروڈکشن جاری ہے ۔ اسکا بھی نیا ورژن بنایا گیا ہے جو کہ وزن میں اسکے آدھا ہے اور زیادہ موثر ہے ۔ اسکے علاوہ ہم کمرشل کیمیکلز بھی بناتے ہیں جو کہ پاکستان بھر کی انڈسٹری میں بطور خام مال استعمال ہوتے ہیں ۔ پاکستان بھر میں جہاں جہاں بھی کمرشل ا کیمیکلز چاہیے ہوتا ہے وہ پاکستان آرڈینینس فیکٹری ہی بناتی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website