counter easy hit

پاکستان میں سونا اچانک اتنا سستا ہوگیا۔۔

کراچی (ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں ایک ار پھر کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہوکر 70 ہزار 550 روپے کا ہوگیا۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، فی تولہ سونا مزید 300 سستا ہونے کے بعد 70 ہزار 550 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا بھی 60 ہزار 742 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کمی کے بعد فی اونس 1285 ڈالر ہوگئی، جبکہ چاندی کی بین الاقوامی قیمت 15 ڈٓالر فی اونس ہے۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 900 روپے جبکہ 10 گرام 771 روپے میں فروخت ہورہی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی خبر آئی تھی کہ پاکستانی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت دو سو پچاس (250) روپے کم ہوگئی ہے۔سونے کی نئی قیمت کے تحت دس گرام سونے کی قیمت میں دو سو 41 (241) روپے کمی آئی ہے۔قیمتوں میں ہونے والی کمی کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 67 ہزار 150 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ دس گرام سونا 57 ہزار 557 روپے میں دستیاب تھا، ۔پاکستانی مارکیٹ میں دو دن قبل سونا دو سو روپے مہنگا ہوگیا تھا جس کے تحت دس گرام سونا 172 روپے مہنگا ہوگیا تھا۔ سونے کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 67 ہزار400روپے اور دس گرام سونےکی قیمت 57 ہزار785 روپے تک پہنچ گئی تھی، آل صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے 28 دسمبر کے دن ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ فی تولہ سونا 800 روپیے مہنگا ہوگیا ہے جب دس گرام سونے پر 687 روپے بڑھے تھے، اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سونا سستا ہوگیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website