counter easy hit

صبح صبح شاندار خبر : عالمی اداروں نے عمران خان کے نئے پاکستان پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کر ڈالا ، خبرٹائیگروں کا دل خوش کر دے گی

Glorious news this morning: World institutions express their confidence in Imran Khan's new Pakistan

لندن(ویب ڈیسک )وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عالمی ادارے اب پاکستان پر اعتماد کررہے ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کے استحکام کیلئے بے پناہ جدوجہد کررہے ہیں۔ گزشتہ روزلندن میں پاکستان ایکسپو 2019 کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔ ٹیکس نظام میں اضافہ ہورہا ہے ، ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھ رہی ہے اور جلد ہی قوم کو بدلا ہوا اورترقی یافتہ پاکستان نظر آئیگا۔ مضبوط اکنامی ہونے سے ہی آزاد خارجہ پالیسی ہوگی۔ ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کرکے ہی ایک مضبوط ملک کی بنیادرکھ رہے ہیں جبکہ گورنر سٹیٹ بینک نے بھی یقین دلادیا ہے کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے ۔ پاکستان کی ترقی میں کاروباری برادری کا اہم کردار ہے جبکہ اوورسیزپاکستانیوں نے بھی ہر قدم پر پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ بیرون ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر سے وہاں کی مارکیٹوں تک پہنچا جاسکتا ہے ۔پاکستانی دستکاریوں کی بیرون ملک مانگ بڑھ سکتی ہے ،سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد سے بھی ایکسپورٹرز کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اسلئے کوشش کی جائے کہ بیرون ممالک زیادہ سے زیادہ تجارتی نمائشیں کی جائیں۔ اس موقع پر چیئرمین پاک ورلڈ ٹریڈ سینٹر پاکستان اور ٹریڈ ایمبیسڈرخورشید برلاس نے بتایا کہ نمائش میں جیولری،سروسز،رئیل اسٹیٹ، گارمنٹس، مصنوعی زیورات،جیمز واسٹون،میک اپ کا سامان،کنگفکشنری آئٹمز،،رائس اور دیگر سامان کے تقریباً60سٹالز قائم کئے گئے اور پاکستان کے شہروں لاہور،راولپنڈی،اسلام آباد،ملتان،کراچی، بہاولپور، کامونکی سے نمائندگی ہے ،نمائش میں آنیوالوں نے مصنوعات کو نہ صرف پسندکیا بلکہ اشیاء کی خریداری بھی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کیلئے چیمبرز آف کامرس سے روابط بڑھائے جائیں تاکہ سرمایہ کاروں کوہر قسم کی معلومات اور سہولیات فراہم کی جاسکیں ،ہم نے پاکستان یوکے انوسٹمنٹ کانفرنس کا بھی کی جس میں لندن سمیت برطانیہ کے دیگر شہروں سے سرمایہ کار شریک ہوئے ، کانفرنس میں یہ بات سامنے آئی کہ سرمایہ کار پاکستان اور برطانیہ دونوں ملکو ں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے رہنما اورانٹرنیشنل بزنس کنسلٹنٹ فہد برلاس نے کہا کہ لندن کے لوگوں بالخصوص خواتین نے پاکستانی اشیا کو بے حد پسند کیا اور دوطرفہ تجارتی وفود کے تبادلوں اور نمائشوں سے پاکستانی بزنس مین یوکے میں اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا سابق وزیر اعظم نواز شریف کا دل لندن میں پھنسا ہوا ہے اور وہ یہی کہتا ہے کہ میں نے بلو کے گھر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرجمن بلاول بھٹو کو شاگرد بنانے پر تلے ہوئے ہیں، میں فضل الرحمن سے کہتا ہوں، کیا میں مر گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کی ازسرنو تعمیر پر 5 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں اور جلد گوجرانوالہ سے شٹر ٹرین کا بھی آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس ماہ وزیر اعظم کے ساتھ چین کے دورے پر جائوں گا جب کہ ایم ایل ون سے انقلاب آجائے گا اور راولپنڈی سے لاہور کا فاصلہ دو گھنٹے 18 منٹ کا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو یہ نہیں بتاسکے کہ گذ شتہ حکومت نے ملک کو کتنے خسارے میں ڈال دیا ، ریلوے اور سٹیل مل سمیت پاکستان کے تمام ادارے انتہائی خسارے میں تھے تاہم پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، اب ہم جلد آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان تحریک انصاف یا عمران خان سے کوئی اختلاف نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمیں پی ایس او کا کام ملے، ہم سال میں 10 سے 12 ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کریں گے ،آئندہ سکھ برادری پاکستان ریلوے کی مہمان ہو گی۔انہوں نے ایک بار پھر سمجھوتہ ایکسپریس کا کیس عالمی عدالت میں لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے سے دنیا میں ہمارا ا میج اچھا ہوا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website