counter easy hit

بد سے مودی بدنام برا، مودی جی نے دلہا دلہن کی شادی تڑوا دی

اسلام آباد(یس اردو نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی گرتی ہوئی ساکھ دن بہ دن مزید گرتی چلی جارہی ہے۔ خصوصاً کورونا وبا کے بعد مودی سرکار کا ہراقدام شدید ہزیمت سے دوچار ہورہا ہے۔ لداخ میں چین کی لبریشن آرمی کی طرف سے تاریخی ذلت اٹھانے کے بعد بھارتی فوجی اور حکومت مسلسل تنقید کا نشانہ بتی چلی آرہی ہے۔ مگر حال ہی میں بھارتی شہر کانپور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس سے عوام میں مودی سرکار کیخلاف عروج پر پہنچی ہوئی نفرت آشکار ہوچکی ہے۔

Indian PM Narendar Moodi
in a Title of Bollywood movie

بھارتی شہر کانپور میں شادی سے کچھ دن قبل ایک جوڑے نے اس بندھن میں بندھنے سے انکار کر دیا اور اس کی وجہ کوئی نہیں بلکہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن جو ایک سرکاری ملازمہ ہے کو لگتا ہے کہ انڈیا کے بگڑتے معاشی حالات کی وجہ مودی سرکار ہے جبکہ اپنا کاروبار کرنے والا دلہا وزیراعظم مودی کا حامی ہے۔میڈیا کے مطابق شادی سے قبل جوڑے نے ایک مقامی مندر میں ملاقات کا فیصلہ کیا تا کہ شادی سے متعلق معاملات طے کر لیے جائیں۔


تاہم انڈین وزیراعظم کے بارے میں دلہا اور دلہن کی رائے مختلف ہونے کی وجہ سے بات نہ بن سکی، جس کے بعد ان دونوں نے باہمی مشاورت سے رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کے اس فیصلے پر دلچسپ تبصرے ہونے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف مہمن بھٹ نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’میں نے یہ خبر صبح پڑھی واہ مودی جی شادی توڑ دی بچے کی!
‘ٹوئٹر صارف گورو کا کہنا تھا کہ ’ہمیشہ کی طرح عورت

MOST FUNNY RESPONSE BY A TWITTER CONSUMER OVER GIRL REACTION 2

RESPONST BY A TWITTER CONSUMER OVER GIRL REACTION 2

RESPONSE BY A TWITTER CONSUMER OVER GIRL REACTION 2

RESPONSE BY A TWITTER CONSUMER OVER GIRL REACTION

بیشتر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے سیاست کا تعلق صرف کاروباری افراد یا مردوں سے ہوتا تھا لیکن اب چاہے لڑکے ہوں یا لڑکیاں، دونوں ہی سیاسی پسند اور ناپسند کے حوالے سے ماضی کے مقابلے میں زیادہ آگاہ ہیں۔
ٹوئٹر صارف راج کمار نے لکھا کہ ’سوشل میڈیا کا شکریہ جس کی وجہ سے سیاست پبلک سے پرسنل ہوتی جا رہی ہے۔‘

ایک اور صارف سینجوتی نے کہا کہ ‘یہ شادی ختم کرنے کی بہت جائز وجہ ہے۔’

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website