counter easy hit

گلگت: پولیس دہشتگرد مقابلہ، ایک ایس ایچ او زخمی

Gilgit

Gilgit

گلگت (یس ڈیسک) گلگت جیل سے فرار ہونے والے دو قیدیوں کو مناور کے مقام پر گھیر لیا گیا ہے، جہاں پولیس سے دہشت گردوں کا مقابلہ جاری ہے، مقابلے میں ایک ایس ایچ او کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلگت جیل سے فرار ہونے والے 2 دہشت گردوں سے پولیس کے درمیان مقابلہ جاری ہے اور پولیس نے ان دہشت گردوں کو مناور کے مقام پر گھیرے میں لیا ہے، دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ایک ایس ایچ او زخمی ہوگیا ہے۔

دہشت گرد حبیب الرحمان ناگا پربت کیس میں قید تھا، جبکہ دہشت گرد لیاقت کو ایس ایس پی چلاس قتل کیس میں ملوث کیا گیا تھا۔ گلگت جیل سے فرار ہونے والے چار دہشت گردوں میں سے ایک مارا جاچکا ہے اور ایک گرفتار ہے۔