counter easy hit

حکومت کا تیسرا بجٹ آ گیا، عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں

Pakistan Army

Pakistan Army

راولپنڈی : گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران قیام امن کے لئے پاک فوج تعینات کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق الیکشن کمیشن اور سول انتظامیہ کی درخواست پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں، پاک فوج کے دستے الیکشن کےدوران سیکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں پر 8 جون کو انتخابات ہوں گے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور آزاد امیدوارحصہ لیں گے.